ترک وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو قابل ستائش قرار دے دیا 

01:51 PM, 28 Oct, 2020

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک اور افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ 

شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کو ترکی کے 97 ویں ری پبلک ڈے  کی مبارک باد دی ہے ، جبکہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ 

ترک وزیرخارجہ نے اسلام فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم  عمران خان کے بیان کو سراہا ۔ شاہ محمود قریشی نے بھی اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحان سے متعلق ترک صدر کے موقف کی تائید  کی ہے  ۔ 

شاہ محمود نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے لیے ترکی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ 

پاکستان وزیرخارجہ نے کہا کہ خطے میں استحکام  افغانستان  میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کے میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔ 

شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب کو افغان وولسی جرگہ کے اراکین کی ملاقات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس امن کا بہترین موقع ہے ۔ 

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خوشحال ، پر امن ، اور مستحکم افغانستان کا خواں ہے ۔ افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے ۔ 

مزیدخبریں