جان بچانے والی 74ادویات کی قیمتوں میں اضافہ،بجلی بھی مہنگی کرنے کی تجویز

medicine prices increased,life saving,electricity,nepra,pakistan
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:جان بچانےوالی 74ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ22ستمبر کو ادویات کی قیمتیں بڑھانےکی منظوری دی تھی جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات ،اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں جبکہ ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 30 جون 2021 تک منجمد رہےگی۔


دوسری جانب بجلی ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا،بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ستمبر کے  فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔


ایم ڈی ایس این جی پی ایل  عامر طفیل نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سال تک گیس کی کمی  رہے گی ، گیس پائپ لائن میں 1200 ایم ایم سی ایف ڈی کی گنجائش ہے، ہر سال 5 سے 7 فیصد ڈیمانڈ میں اضافہ ،  پائپ لائن کی صلاحیت پہلے ہی پوری ہے  جبکہ نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے  2 سے 3 سال  کا عرصہ درکار ہے۔