بارہ ربیع الاول، وفاقی کابینہ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

12:01 AM, 28 Oct, 2020

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے دوران اہم ترین نکات زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے بارہ ربیع الاول کی دن کے مناسبت کی وجہ سے قیدیوں کی سزا میں کمی کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کا اطلاق منشیات، دہشتگردی اور ریاست کے خلاف جرائم کرنے والے قیدیوں کی سزا پر نہیں ہو گا۔ عام جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں کمی کی جائے گی جبکہ بہتر رویے والی ایسی خواتین قیدی جن کی سزا مکمل ہو گئی ہو گی ان کو بھی رہا کیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ وزارت داخلہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 30 اکتوبر 2020 کو عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

اس موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جا چکا ہے اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت پہلے ہی صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔

مزیدخبریں