اسلام آباد:عمران خان کے قریبی ساتھی تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکے گی لیکن دھرنے والے آئین و قانون کی پاسداری لازمی کر یں۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فی الحال اس بات کا معلوم نہیں کہ دھرنے والے کتنے روز رہیں گے لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ جلد واپس چلے جائینگے ، دوسری طرف لاڑکانہ سے مولانا فضل الرحمن مارچ میں شامل ہو گئے ہیں پنجاب آمد سے قبل اپنے ایک خطاب میں مولانا نے کہا تھا کہ اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ،سیاسی جنگ لڑنی ہے ملک کا وجود اور آئین خطرہ میں ہے ،ہم جمہوریت ،آئین اور اسلام کیلئے نکلے ہیں ۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا زرداری ،شاہد خاقان عباسی کی صحت کا تو پتہ نہیں البتہ نواز شریف بیمار ہیں ،ان کو میڈیکل بورڈ کی روشنی میں جہاں علاج کی ضرور ت ہو مہیا کرنا چاہیے ،ان کا علاج پاکستان اور بیرون ملک کہیں بھی ہو سکتا ہے ۔