لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد دوبارہ کم ہوگئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے تشویشناک صورت حال کے بعد اگلے 48گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے ۔
سابق وزیراعظم نواشریف گزشتہ 7 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اسپیشل میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹیلیٹس میں دوبارہ کمی ہوگئی اور ان کے پلیٹیلیٹس 45 ہزار سے کم ہوکر 25 ہزار ہوگئے۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کو دل کےعارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی لہٰذا انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد دی جانیوالی دوائی بندکردی گئی تھی جس کے بعد ان کی پلیٹیلیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔