آزادی مارچ کا خوف، وزیر اعظم کے گھر کے باہر کنٹینرز رکھ دیئے گئے

02:37 PM, 28 Oct, 2019

اسلام آباد: آزادی مارچ کا خوف، وزیر اعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ کو جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

سندھ، پنجاب سرحد پر کنٹینر ہٹائے جا رہے ہیں تو ادھر اسلام آباد میں مسلسل لگائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔ کنٹینرز میں بھرنے کیلئے مٹی بھی پہنچانا شروع کردی گئی، راول ڈیم کا پل بند کرنے کیلئے بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

مزیدخبریں