بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان 'کیار' سے کراچی کی ساحلی پٹی بھی متاثر

09:43 AM, 28 Oct, 2019

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان کیار مزید طاقتور ہو کر سپر سائیکلون کی شکل اختیار کر گیا۔ سمندری طوفان 'کیار' سے کراچی کی ساحلی پٹی بھی متاثر ہوئی۔ لٹھ بستی اور ریڑھی گوٹھ میں پانی داخل ہونے کے بعد اترنا شروع ہو گیا۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کراچی کے جنوب میں 860 کلو میٹردور طوفان 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب و شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا جس سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر براہ راست اثر انداز ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔

طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ اور مکران کے کئی اضلاع میں 28 سے 30 اکتوبر کے درمیان آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں