پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کپتان بابر اعظم

09:19 AM, 28 Oct, 2019

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ بہت عزت کی بات ہے کہ میں آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کر رہا ہوں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مایہ ناز بیٹسمین کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی نوجوان ٹیم پر اعتماد ہے اور پاکستان کی ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر پہنچ گئی ہے اور اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے جس کا پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی ہے۔

مزیدخبریں