اٹھارویں ترمیم سے وفاق مضبوط ہوا ، طلال چودھری

09:30 PM, 28 Oct, 2018

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم سے وفاق مضبوط ہوا .

تفصیلات کے مطابق   طلال چودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے وزرا کی جانب سے اٹھارویں ترمیم پر تنقید کی جارہی ہے لیکن یہ واضح کیا جائے کہ 18ویں ترمیم سے کہاں نقصان ہواہے ؟ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کونشانہ بنایا جاتاہے ، اس پر شق وار تنقید نہیں کی جاتی ،ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم سے اختیارات صوبوں کومنتقل ہوئے جس سے وفاق مضبوط ہواہے ۔

مزیدخبریں