موجودہ حالات میں اے پی سی ناگزیر ہے، مولانا فضل الرحمان

 موجودہ حالات میں اے پی سی ناگزیر ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے، انہوں نے شہباز شریف  سے ملاقات کے  بعد شرکت کا عندیہ دیا ہے۔


تفصیلات کے بعدجاتی امرا میں نوار شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیئے، کہتے ہیں حکومت بنے ابھی کچھ مہینے ہوئے، لیکن ملک میں مہنگائی ایک سے دو سو فیصد تک جاپہنچی ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

اسرائیلی طیارے سے متعلق سوال پر مولانا نے حکومت کی تردید مسترد کر دی، بولے اسرائیلی کا طیارہ اتر چکا ہے۔ اسرائیلی طیارے سے متعلق اومان نے کچھ تصدیق کر دی ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو جائز نہیں سمجھتے اس لیے اتفاق ہوا ہے کہ موجودہ حالات میں اے پی سی ناگزیر ہے۔