لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری سمیت سب کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان ملاقات کی تفصیل اور اے پی سی کے حوالے سے جے یو آئی ف کے سربراہ ہی بتائیں گے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی اور آصف زرداری سے ملاقات پر قائل کرنے کی بھی کوشش کی۔ جس پر انہوں نے ذاتی طور پر اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی۔ جبکہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
بڑوں کی بیٹھک میں شہباز شریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا گیا۔ مشاورتی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کی طرف سے حمزہ شہباز، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین اور پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔