مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی۔


تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی اور آصف زرداری سے ملاقات پر قائل کرنے کی بھی کوشش کی۔ جس پر انہوں نے ذاتی طور پر اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی۔ جبکہ مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

بڑوں کی بیٹھک میں شہباز شریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا گیا۔ مشاورتی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کی طرف سے حمزہ شہباز، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین اور پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ پریس کانفرنس کیے بغیر ہی جاتی امرا سے روانہ ہو گئے۔