بزرگان دین کی تعلیمات میں ملک و قوم سے محبت کا درس ملتا ہے،  جسٹس ثاقب نثار

 بزرگان دین کی تعلیمات میں ملک و قوم سے محبت کا درس ملتا ہے،  جسٹس ثاقب نثار

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کا آغاز رسم چادر پوشی سے کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز چیف جسٹس نے رسم چادر پوشی سے کیا۔ جس کے بعد عرس میں زائرین کی جوق در جوق آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف جسٹس کی داتا دربار آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر زائرین کے لئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان پر بزرگان دین کی رحمت ہے۔ بزرگان دین کی تعلیمات میں ملک و قوم سے محبت کا درس ملتا ہے۔ جیسی رونق یہاں ہے ایسی رونق جہانگیر کے مقبرے میں بھی نہیں ملتی۔ خطے میں اسلام پھیلانے والی بزرگ ہستیاں پاکستان میں دفن ہیں۔