صدرمملکت عارف علوی  3 روزہ دورے پر ترکی روانہ 

03:10 PM, 28 Oct, 2018

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ عارف علوی استنبول کے نئے ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ترکی نے کشمیر سمیت ہر معاملے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سازشوں کے باوجودترکی میں جمہوریت قائم ہے۔ سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مالی بحران میں پاکستان کی مدد کی۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بہت مضبوط ہے۔ حکومت کو مالی بحران سے نکلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں مزید سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔ سندھ کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا سندھ میں گورنر راج کی خبریں درست نہیں۔

عارف علوی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استور نہیں کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں