امریکی شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

12:24 AM, 28 Oct, 2018

پٹس برگ: امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس وقت بھی حملہ آور عمارت میں موجود ہے۔شہر بھر سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حکام نے اس واقعے میں 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسی ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اس واقعے پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ شوٹر سے ہوشیار رہا جائے لگتا ہے کہ متعدد افراد اس میں مارے گئے ہیں،امریکی میڈیا میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی متضاد اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 7 افراد ہلاک بھی ہوئے تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہچ چکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور سے ہوشیار رہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں