موغادیشو: صومالیہ کی پولیس کے مطابق دارالحکومت موغادیشو میں 2 مختلف دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔
پہلی کارروائی ایک مشتبہ کار خود کش نے کی جس کے چند منٹ بعد ہی ایک اور دھماکا ہوا۔ گزشتہ روز ہفتے کے دن ہونے والے یہ حملے صدارتی محل کے قریب ہی واقع ایک ہوٹل کے نزدیک کیے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل ہی موغادیشو میں ایک خونریز حملے میں ساڑھے 3 سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔