شمالی کوریا کی طرف سے جوہری میزائل حملوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے،امریکی وزیر دفاع

11:41 PM, 28 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن:  امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری میزائل حملوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ہفتے کے دن سیؤل میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پیانگ یانگ حکومت مجرمانہ رویوں کا مظاہرہ کر رہی ہے اور واشنگٹن حکومت جوہری طاقت کا حامل شمالی کوریا برداشت نہیں کرے گی۔

خیال رہے کہ عالمی برداری اس کمیونسٹ ملک کے جوہری اور میزائل پروگراموں کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے تاہم پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرامز صرف دفاعی نوعیت کے ہیں۔

مزیدخبریں