مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بڑی مصیبت میں پھنس گئے

09:57 PM, 28 Oct, 2017

ممبئی :بھارت میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے اکسانے کی چارج شیٹ دائر کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) حکام نے ممبئی کی عدالت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف چارج شیٹ پیش دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ’مبینہ طور پر‘ نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے نوجوان کو دہشت گردی پر اکسایا اور معاشرے میں مختلف برادریوں کے درمیان اختلافات پیدا کیے۔


یاد رہے کہ اس بیان کو جواز بنا کر بھارت کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) کو غیر قانونی قرار دیکر اس کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔بھارتی حکومت کے اقدامات کے باعث گزشتہ برس جولائی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لے لی تھی۔

مزیدخبریں