ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم گستاخیاں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے سب سے پہلے اس فلم کی پیشکش خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کی تھی تاہم ہالی ووڈ فلموں اور سیریز میں مصروفیات کے باعث پریانکا نے انکار کردیا تھا جس کے بعدیہ آفر ان کی کزن پرینیتی چوپڑا کو دی گئی۔دونوں اداکاراؤں نے اس حوالے سے بات کی جس میں پریانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرینیتی کو سمجھایا ہے کہ ابھی ان کی کیرئیر کی شروعات ہے اور ان کے لئے یہ بہت چیلنجنگ فلم ہوگی۔
دوسری جانب پرینیتی نے فلم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنے والی دو فلم نمستے کینیڈا اور سندیپ اور پنکی فرار میں مصروف ہیں جس کے باعث ان کے پاس وقت نہیں ۔دونوں اداکاراؤں کے انکار کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے فی الحال کسی نئی اداکارہ کا نام اعلان نہیں کیا ۔فلم ’گستاخیاں‘ کی کہانی دو مشہور شعراء ساحر لدھیانوی اور امریتا پریتم پر مبنی ہے۔