سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی، کپل شرما

09:00 PM, 28 Oct, 2017

ممبئی: مایہ ناز بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما نے سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کا انکشاف کر دیا۔ 

اپنی نئی فلم ’فرنگی‘ کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران کپیل شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سنیل گروور سے جھگڑے کے بعد میں ذہنی طورپر پریشان اور تنہا محسوس کرنے لگا تھا اور اس کے ساتھ ہی میرے ٹی وی شو کی مقبولیت میں بھی کمی آگئی تھی۔ اس ساری صورت حال نے مجھے ڈپریشن میں مبتلا کردیا تھا۔
کپل شرما کا کہنا تھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے سمندر کنارے واقع اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا تاکہ مجھے ذہنی سکون ملے، اس کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے میں وہاں رہنے بھی لگا لیکن میری ذہنی پریشانی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ اس دوران میں نے گھر کی بالکونی سے کود کر خودکشی کی بھی کوشش کی۔واضح رہے کہ کپل شرما کی دوسری فلم ”فرنگی“ 10 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

مزیدخبریں