بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی اداکاروں سے رابطہ کر لیا

بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی اداکاروں سے رابطہ کر لیا


کراچی :بھارتی ٹی وی چینلز نے تفریحی پروگرامز میں مدعو کرنے کے لئے پاکستانی فنکاروں سے خفیہ طور پر رابطے شروع کردئیے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی کامیڈین فنکاروں نے بھارتی چینلز میں عمدہ پرفارمنس دکھائی تھے جس کی اب ان تفریحی چینلز پر کمی محسوس کی جانے لگیہے۔دوسری جانب بھارتی چینلز کی درخواست پر پاکستانی فنکاروں نے ویز ے اپلائی کئے تو بھارتی سفارت خانے نے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اداکار رف لالہ نے ویزا مانگا تو انہیں نہیں دیا گیا۔دیگر فنکاروں نے بھارتی چینلز پر کام کو فی الحال حالات بہتر ہونے تک کیلئے چھوڑ دیا ہے۔ 

بھارتی فلمسازوں نے بھی پاکستانی فنکاروں سے رابطے کئے ہیں۔ ان میں عدنان صدیقی ، سجل علی ، صبا قمر، فواد خان ، علی ظفر ، حمائمہ ملک، ماہرہ خان و دیگر شامل ہیں۔ان فنکاروں نے فی الحال پاکستان میں ٹی وی اور فلموں کی مصروفیات کا بہانہ کرکے انکار کردیا ہے۔