ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی شرمنا ک حقیقت ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی ، معروف اداکارہ کالکی کوئچلن کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہوتی ہیں اور لوگ اسے نظر انداز کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے انڈسٹری میں ایسا ماحول بنایا ہے کہ خواتین ان زیادتیوں کے خلاف کھل کر سامنے آ سکیں۔اداکارہ کی بات کافی حد تک درست ہے کہ اگر کوئی کامیاب ہیروئن اس بارے میں بات کرتی ہے تو لوگ اور میڈیا اسے سنجیدگی سے لیتا ہے لیکن ایسی کتنی لڑکیاں ہیں جو اس وقت انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اور وہ اس بارے میں بات بھی کرتی ہیں لیکن انھیں سننے والا کوئی نہیں ہے۔
لوگ بالی ووڈ میں جنسی زیادتیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ، کالکی کوئچلن
07:10 PM, 28 Oct, 2017