برطانیہ، پارلیمنٹ میں خواتین کوہراساں کرنے کا اسکینڈل

06:47 PM, 28 Oct, 2017

برطانیہ، پارلیمنٹ میں خواتین کوہراساں کرنے کا اسکینڈل
برطانیہ، پارلیمنٹ میں خواتین کوہراساں کرنے کا اسکینڈل
برطانیہ، پارلیمنٹ میں خواتین کوہراساں کرنے کا اسکینڈل

لندن :برطانیہ میں پارلیمنٹ کی خواتین ارکان اور ملازمین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کااسکینڈل سامنے آگیا ہے۔
برطانیہ اپنے آپ کو مہذب ملک کہتا ہے لیکن اس ملک میں بھی خواتین کے ساتھ کیا بر تاﺅ کیا جاتا ہے اس سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے ۔ برطانیہ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے کئی اراکینِ پارلیمنٹ کے نام سامنے آنے کے بعد ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ شکایات رپورٹ کرنے کے لیے خواتین پارلیمنٹیرینز کے لیے سیکرٹ واٹس ایپ گروپ بنادیا گیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ وہ مرد ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ سفر کرنے یا ان سے لفٹ لینے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔اس فہرست میں پہلے ایم پی کا نام جلد منظرِعام پر لایا جائے گا جس کے بعد کئی اراکینِ پارلیمنٹ کے استعفے متوقع ہیں۔

خواتین ممبران پارلیمنٹ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے برطانوی پارلیمنٹ نے 24 گھنٹے خفیہ ہیلپ لائن سروس بھی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں