اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور انتخابات2018 میں ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالا جیت کر عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور جمہوری عمل کوچلانے کایہ واحد راستہ ہے۔مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ چار برس میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت متعدد مسائل پرقابوپالیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اپنے خلاف مقدمات کاسامنا کررہاہے اور اس حقیقت کے باوجود عدالتوں کے روبرو پیش ہورہاہے کہ انہوں نے برطانیہ میں بیمار کلثوم نواز کی دیکھ بھال بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز مقدمہ بدعنوانی سے متعلق تھا لیکن نوازشریف کو اقامہ رکھنے پر نااہل قراردیاگیا۔