مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما کے نواسے کو بھی گرفتار کرلیا گیا

06:24 PM, 28 Oct, 2017


سرینگر:بھارتی تحقیقاتی ادارے ’’این آئی اے‘‘ نے ممتاز آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف کی گرفتاری کے بعد انکے نواسے مزمل احمد خان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے نئی دلی طلب کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق سید شاہد یوسف کو ای این آئی اے نے 24اکتوبر کو چھ برس پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جس کے اگلے دن نئی دلی کی ایک عدالت نے انہیں سات روز ریمانڈپر تحقیقاتی ادارے کے حوالے کیا تھا۔ این آئی اے نے اب شاہد یوسف کے بھانجے اور سید صلاح الدین کے نواسے مزمل احمد کو بھی نئی دلی طلب کر لیا۔


بھارتی تحقیقاتی ادارے نے چند دن قبل ضلع بڈگام کے علاقے سوئیہ بگ میں سید صلاح الدین کے گھر پر چھاپہ مار کر انکے اہلخانہ کے چند موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میںلے لیا تھا۔مزمل احمد کے اہلخانہ کا کہا ہے کہ مزمل کی چند ماہ سے صحت ٹھیک نہیں ہے اورڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرا م کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں