کنگ خان کی بیٹی نے محفل لوٹ لی, گولڈن گرل کی ملکہ اروڑا کو زوردار ٹکر

کنگ خان کی بیٹی نے محفل لوٹ لی, گولڈن گرل کی ملکہ اروڑا کو زوردار ٹکر

ممبئی: کنگ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی بیٹی کچھ عرصہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں مگر ان کی حالیہ تصاویر نے تو ساری انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا ہے اور سب یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ملائکہ اروڑا اور سہانا خان میں سے گولڈن گرل کون ہے۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ کے کنگ ہیں ان کی ہر بات میڈیا پر فل کوریج حاصل کرتی ہیں اور انکی فیملی کو بھی اسی طرح بھرپورمیڈیا کوریج ملتی ہے۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مغربی تہوارہالووین کی پارٹی منعقد کی جس میں متعدد اسٹارز کو مدعو کیا گیا، محفل میں بہت سی حسینائیں موجود تھیں مگر شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ کہنا جھوٹ نہ ہوگا کہ ساری محفل کی نظریں سہانا خان پر ہی ٹکی ہوئی تھیں۔

سہانا پارٹی میں سنہرے رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی تھیں، جب کہ ان کی والدہ گوری خان بھی سفید رنگ کے سوٹ میں بے حد پرکشش لگ رہی تھیں۔

 

سہانا کے علاوہ پارٹی میں ملائکہ اروڑاخان، معروف ڈیزائنرمنیش ملہوترا، ہرتیک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان، انیل کپور کے چھوٹے بھائی اداکارسنجے کپوراوراداکارہ الیانا ڈی کروزسمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ملائکہ بھی پارٹی میں سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کرکے آئی تھیں تاہم سب کی توجہ سہانا خان پر ہی مرکوز تھی۔

مصنف کے بارے میں