اسپین نے کاتا لونیا کی حکومت کو برطرف کر دیا

05:46 PM, 28 Oct, 2017

اسپین کی حکومت نے آزادی کا اعلان کرنے والے نیم خودمختار علاقے کاتالونیا کی حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے وزیراعظم ماریانو راجاوے کاتالونیا کی علاقائی پارلیمنٹ کی جانب سے آزادی کے اعلان کے کچھ ہی دیربعد وہاں کی حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جب کہ 21 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ماریانو راجاوے نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہوکر فیصلہ کرے، حالات کو معمول پرلانے کے لیے کاتالونیا پر براہ راست وفاق کا اقتدار نافذ کرنا ضروری ہے۔ہسپانوی وزیراعظم نے کاتالونیا حکومت کے سربراہ کارلیس پوگیمونٹ اور ان کی کابینہ کو فارغ کرتے ہوئے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی معطل کر دیا۔
کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین سے ا?زادی کااعلان کیاتھا جس کے بعد ہسپانوی سینیٹ نے آرٹیکل 155کی منظوری دی تھی جس کے تحت اسپین کو کاتالونیا کے رہنماﺅں کو برخاست کرنے اور پولیس اور معیشت سمیت دیگر شعبوں پر مکمل کنٹرول کااختیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے رائے شماری کے بعد اسپین سے آزادی کا اعلان کر دیا تھا اور 70رکنی پارلیمنٹ میں صرف 10ارکان نے علیحدگی کی مخالفت جب کہ 2ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

مزیدخبریں