مدینہ منورہ:سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے شب وروزآج کل مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے گزررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی مسجد نبوی میں تلاوتِ قران پاک کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
ویڈیوفوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سفید کپڑوں میں ملبوس، لائٹ بران واسکٹ اورسرپرسفید ٹوپی پہنے بہت انہماک کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے احباب اورعقب میں سعودی سکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو میں نواز شریف کے ہمراہ ان کے بڑے صاحبزادے حسین نواز بھی نظرآرہے ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اپنا زیادہ تر وقت مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور ذکر و اذکار میں مصروف ہو کر گزار رہے ہیں۔