امن اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی: احسن اقبال

02:54 PM, 28 Oct, 2017

لاہور:  وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہہماری حکومت نے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے.سابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں تمام جماعتوں اور تاجروں کو اکٹھا کرکے آپریشن کا فیصلہ کیا. امن اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی اور جو بھی استحکام اور امن کو خراب کرے گا وہ ملک سے دشمنی کرے گا.کچھ ریٹائرڈ فوجی، سیاستدان اور چند صحافی ہیں، یہ مخصوص لابی بیانیہ بنارہی ہے. وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی غیر آئینی اقدام ہوگا تو کوئی نوکری مل جائے گی لیکن یہ ان کے خواب ہے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ رات 8 سے 12 کے درمیان چند ٹاک شوز ملک کو ڈبوتے ہیں اور 12 بجے پھر پاکستان دوبارہ نارمل ہوجاتا ہے. پاکستان ایک ابھرتا ہوا ملک ہے، اس کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان نے 10 سال کی بلند ترین گروتھ ریٹ حاصل کی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی بھی معیشت کے لیے استحکام اور امن دونوں ضروری ہوتے ہیں.ہماری حکومت نے ملک میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے. ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے لیے حکومت نے چین سے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کا معاہدہ کیا ملک میں امن قائم کرنے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا۔کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب(ن)لیگ کی حکومت آئی اس وقت حالات بڑے کشیدہ تھے تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف نے ستمبر 2013 میں کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی اور انہیں کراچی آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن اور سیاسی استحکام کے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی اور جو بھی استحکام اور امن کو خراب کرے گا وہ ملک سے دشمنی کرے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کچھ لوگ فوج اور (ن)لیگ کے درمیان جنگ چاہتے ہیں تاکہ ان کے لیے چور دراوازہ کھل جائے۔شیخ رشید کی جانب سے (ن)لیگ کے ایم این ایز کی مبینہ فہرست دکھانے کے سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں بھی جیب سے کوئی کاغذ نکال کر کہہ سکتا ہوں کہ یہ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں جو (ن)لیگ میں شامل ہورہے ہیں، شیخ رشید کے لیے پیغام ہے کہ اب ن لیگ پر کوئی نقب نہیں لگاسکتا، وہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی توہین کرنا بند کریں، شیخ رشید جوگر پہن کر دوڑنے کا کہتے ہیں، ہم نے تو انہیں خود ننگے پیر بھاگتے دیکھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مایوس سیاستدان، ریٹائرڈ فوجی اور کچھ صحافیوں پر مشتمل ایک ٹرائیکا تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور فوج کے درمیان تصادم چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں