پیدائش کا موسم انسانی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے،سائنس دان

 پیدائش کا موسم انسانی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے،سائنس دان

نیویارک:سائنسدانوں نےاپنی تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیدائش کا موسم انسانی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحقیقی رپورٹس میں کالج میں زیرتعلیم طالبعلموں اور بالغ افراد کی شخصی عادات کا تجزیہ ان کے پیدائش کے موسم سے کیا گیا تاکہ جانا جاسکے کہ یہ عنصر کس حد تک اثرات مرتب کرتا ہےاور وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ موسم کا انسانی شخصیت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔
مارچ، اپریل اور مئی میں پیدا ہو نے والے افراد کافی جذباتی ہوتےہیں تحقیق کے مطابق مارچ، اپریل اور مئی میں پیدا ہونے والے افراد میں ڈپریشن کے عارضے کا امکان دیگر مہینوں میں پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔


جبکہ جون، جولائی اور اگست میں پیدا ہونے والے افراد کا مزاج اچانک بدلنے کا امکان ہوتا ہے، تاہم مجموعی طور پر ایسے افراد کافی خوشگوارمزاج کے حامل ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں نےاپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ستمبر،اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد میں بیماریوں کاامکان کم ہوتا ہے لیکن اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد چڑچڑے طبعیت کے مالک ہوتے ہیں ۔

تاہم دسمبر، جنوری اور فروری کےمہینے میں پیدا ہونے والے افراد زیادہ کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ ایسے افراد میں تخلیقی اور مسائل حل کرنے والی سوچ زیادہ بہتر ہوتی ہے۔