اوٹاوا:تہلکہ خیز خبر،شیطان کو ذبح کونے والے سعودی کو رہا کر دیا گیا۔، کینیڈا کی ایک عدالت نے سعودی سکالر شپ پر کینیڈا میں زیر تعلیم 18 سالہ سعودی طالبعلم ثامر حمید المستادی کو نام نہاد شیطان کے قتل کے الزام سے بری کردیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثامر حمیدالمستادی نے اپنے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والی میری ہیر کا دروازہ کھٹکھٹایا ، باہر نکلنے پر اس نے تیز دھار آلے سے اس پر وار کیا اور آخر میں اس کی گردن پر چھری رکھی تاہم وہ مزاحمت اور اپنی سہیلیوں کی مدد سے اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہو گئی ۔
ثامرالمستادی نے میری ہیر کو شیطان سمجھ کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔عدالت نے مﺅقف اختیار کیا کہ سعودی طالب علم ذہنی مریض ہے اس نے جو کچھ کیا ہوش وحواس کے عالم میں نہیں کیا۔