اسلام آباد:مریم نواز نے نیویارک ٹائمز خبر کی تردید کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے گزشتہ روز نیویارک ٹائمز کو اہ انٹرویو دیا تھا ۔جس میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بارے میں بتا یا تھا ۔تاہم اب ان کا کہناہے کہ نیویارک ٹائمز سے انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ نوازشریف ہی پارٹی کے قائد ہیں اور انشاءاللہ وہی رہیں گے، ان کا مزید کہنا ہے کہ قیادت سنبھالنے کے بارے میں خاندان کے فیصلے کی بات ان سے غلط طور پر منسوب کی گئی۔
خاندان میں کبھی ایسے فیصلے نہیں کئے جاتےمریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی قیادت کی خواہش تک نہیں ہے، وہ مسلم لیگ کی رکن کے طور پر ہی کام کرنے پر خوش ہیں۔