شرمین عبید چنائے اپنی ٹویٹ کے باعث شدید تنقید کا شکار

11:54 AM, 28 Oct, 2017

کراچی:پاکستانی ہدایتکارہ اور فلمساز شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر کچھ پیغامات شئیر کیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹر نے ان کی بہن کو حراساں کرنے کی کوشش کی ہے ۔
شرمین عبید چنائے کی ٹویٹ نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی لوگوں کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات جیسے علی معین نوازش کا ماننا ہے کہ شرمین نے فیس بک فرینڈ ریکوئسٹ کو ہراساں کرنے قرار دے کر اس ہراساں ہونے والے حقیقی متاثرین کی تکلیف کو غیراہم کردیا ہے۔


جبکہ ایک پوسٹ میں متعلقہ ڈاکٹر کے ایک ساتھی نے یہ تاثر دیا کہ معروف ہدایتکارہ نے ڈاکٹر کی برطرفی کے لیے اپنی شہرت کی طاقت کا غلط استعمال کیا۔


یاد رہے کہ فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنےپر عبید چنائے نے سوشل میڈیا پر شور مچانے پر ڈاکٹر کو بر طرف کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں