سینئربھارتی صحافی کو مودی سرکار کےخلاف قلم چلانے پرگرفتارکرلیاگیا

11:19 AM, 28 Oct, 2017

نئی دہلی: ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف ہی ناانصافی ہونے لگی۔بے باک خبریں دینے والے سینیئر بھارتی صحافی کو مودی سرکار کے خلاف قلم چلانے پر سکینڈل بنا کر گرفتار کرلیاگیا۔ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس نے سینیئر صحافی ونود ورما کو مبینہ بلیک میل کے کیس میں دلی کے قریب ان کے گھر سے گرفتار کیا.

ونود ورما پر ایک وزیر کی غیر اخلاقی سی ڈی حاصل کرنے اور اس کی کاپیاں بنوانے کا الزام ہے۔پولیس کا دعوی ہے کے ان کے گھر سے پانچ سو سی ڈی برآمد کی گئی ہیں۔صحافتی اداروں کا کہنا ہے کہ ونود ورما کو بی جے پی حکومت کی ناکام پالیسیوں پر آواز اٹھانے پر پھنسایا گیا ہے.

مزیدخبریں