ممبئی:معروف بھارتی اداکارسنجے دت کی مشکلات وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی نظر آرہی ہیں ۔ ابھی ان کی ایک قانونی کاروائی ختم ہوئی نہیں تھی کہ دوسری قانونی کاروائی نے سنجو بابا کو آ گہرا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی عدالت نے سنجے دت کو 2009 کے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تبصرہ کرنے پر 16 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔ سنجے دت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ریلی کے دوران مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کہا تھا کہ میں مایاوتی کو ’جادو کی جپھی‘ دینا چاہتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق سجنے دت کے اس بیان نے ان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔مایاوتی نے چاہنے والوں نے نہ صرف بھارت میں ہنگامہ آرائی شروع کو دی ہے بلکہ انہوں نے عدالت سے رجوع کیاہے کہ سجنے دت کو ان کے اس بیان کی وجہ سے سخت سے سخت سزا دی جائے۔