شاداب خان میچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب

08:29 AM, 28 Oct, 2017

دبئی:دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو شاداب خان کو میچ کے فوری بعد اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ’’ڈوپ ٹیسٹ ‘‘ کے لئے بلا لیا ،ڈوپ ٹیسٹ معمول کی کارروائی ہے ،ڈوپنگ ایجنسی کسی بھی کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ کے لئے بلا سکتی ہے۔


ذرائع کے مطابق  سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کے فاتح کھلاڑی اور مین آف دی میچ شاداب خان کو میچ کے اختتام پر اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب کر لیا جس کی وجہ سے شاداب خان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ ہو سکے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل  دوسراٹی 20میچ جیتنے کے بعد انعامی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے شاداب خان کا  کہناتھاکہ میری آج کی پرفارمنس میں ماں باپ کی دعائیں بھی شامل ہیں۔

ٹی 20میچ میں اچھی پرفارمنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ میچ کے دوران جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وکٹ نکال کر دینا پڑ تی ہے۔پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 2وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔شاداب خان میچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب ،پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں