اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے نیب کی راولپنڈی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بشریٰ بی بی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، اور نیب ٹیم کو اس کیس میں ان کی گرفتاری کے لیے تین روز پہلے بھی خیبر پختونخوا بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم اب دوبارہ سے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے روانہ کی گئی ہے، اور خیبر پختونخوا پولیس کو اس کارروائی میں تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔