سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالر کا اضافہ، پاکستان کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

07:48 PM, 28 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس کے بعد یہ ذخائر 11 ارب 41 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

 کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 65 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 22 نومبر تک مجموعی طور پر پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب 7 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو کہ ایک بڑی پیشرفت ہے

مزیدخبریں