پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز سیریز جیت لی

07:41 PM, 28 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

بلاوائیو: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 303 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

 جواب میں زمبابوے کی ٹیم 41 اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے کپتان کریگ ایروائن نے 51 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے کامران غلام کی 103 رنز کی شاندار اننگز اہم ثابت ہوئی۔
باؤلنگ میں بھی پاکستان کی ٹیم کا غلبہ رہا، صائم ایوب، حارث رؤف، اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں