حریم فاروق  کا ’بسمل‘ کی شوٹنگ کے دوران چنبل کا سامنا کرنے کا انکشاف

حریم فاروق  کا ’بسمل‘ کی شوٹنگ کے دوران چنبل کا سامنا کرنے کا انکشاف

کراچی: اداکارہ حریم فاروق نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اپنے مشہور ڈرامے بسمل کی شوٹنگ کے دوران انہیں چنبل (Psoriasis) نامی جلد کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔ حریم نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کے جسم اور چہرے پر سرخ داغ نمودار ہوئے تھے، لیکن انہوں نے ان داغوں کو چھپانے کی بجائے انہیں قدرتی طور پر دکھانے کو ترجیح دی۔

حریم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ مختلف جسمانی ساخت والی خواتین کو بھی سکرین پر جگہ ملے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے وزن کم کرنے کی کوششوں کو ترک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہو سکتا ہے جو چنبل یا دیگر جلدی مسائل سے دوچار ہیں۔

مصنف کے بارے میں