بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی

بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

قرارداد صوبائی وزیروں میر سلیم احمد کھوسہ، میر محمد صادق عمرانی، میر محمد عاصم کرد اور راحیلہ حمید خان درانی نے پیش کی۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی سرگرمیاں پرتشدد ہو چکی ہیں اور یہ جماعت سیاسی انتشار کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اجلاس کے بعد اسمبلی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں