پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس، 24 نومبر کے احتجاج پر جواب طلب

پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس، 24 نومبر کے احتجاج پر جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24 نومبر کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف سیون کے تاجروں کی تنظیم کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی کے مظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے، جس سے شہر کا نظام مفلوج ہو گیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر حکام کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں