اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش تھی اور دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی معیشت سے جڑی ہوئی ہے اور پاکستان اب درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری ہیں، لیکن افواج پاکستان نے اس کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔