اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے، تاہم اسٹیک ہولڈرز نے اس عمل کو مزید آسان بنانے اور رجسٹریشن کی مدت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے، اور پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کیا ہے۔