اسلام آباد: آج پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 7 ڈالر کی کمی آئی، فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی۔