گورنر پنجاب کا پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ پر سخت ردعمل

04:48 PM, 28 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس کی ناکامی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مظاہرین اسلام آباد پہنچے۔

پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب نے کہا کہ "پنجاب حکومت نے کنٹینرز لگا کر ایسا تاثر پیدا کیا کہ جیسے کوئی سونامی آ رہا ہو، لیکن حکمت عملی ناکام رہی۔" انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی طرف سے اسلام آباد میں جانی و مالی نقصان کا زیادہ تر ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، مگر حکومت بھی اس میں شریک ہے۔

سردار سلیم نے کہا کہ "کٹی پہاڑی پر پولیس کو ایکسپائر شیل دیے گئے، اور علی امین گنڈا پور نے وفاقی وسائل کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد پر حملہ کیا۔" انہوں نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو اسلام آباد سے نکالنے کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ "اگر یہ مظاہرین ڈی چوک پہنچتے تو بہت بربادی ہوتی۔"

گورنر نے کہا کہ "بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور شروع میں بھاگنا چاہتے تھے، مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انہیں جانے نہیں دیا۔"

مزیدخبریں