انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے معروف صحافی مطیع اللہ جان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مطیع اللہ جان کو اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے دوران، پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

اس فیصلے کے بعد مطیع اللہ جان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں صحافیوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں