پی ٹی آئی کا احتجاج پرتشدد، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد زخمی، 11 گاڑیاں نذر آتش

پی ٹی آئی کا احتجاج پرتشدد، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد زخمی، 11 گاڑیاں نذر آتش

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر حملے اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں 170 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کو گولیاں لگی ہیں۔ آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی کال پر ہزاروں مظاہرین راولپنڈی میں داخل ہوئے، جنہوں نے پولیس کے روکنے کی کوششوں کے باوجود پرتشدد رویہ اختیار کیا۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا، پولیس پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کا اعلان کیا۔

آر پی او نے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن مظاہرین نے موٹروے پر آگ لگا کر اور اٹک کے مقام پر فائرنگ کر کے حالات کو مزید کشیدہ کر دیا۔ پولیس کے 25 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 11 گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 64 افغان باشندے شامل تھے، جن میں سے اکثریت کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے۔

مصنف کے بارے میں