پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، عوام پر مزید بوجھ متوقع

03:59 PM, 28 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ اس اضافے کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کی مشترکہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نئی قیمتوں کی ورکنگ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے تیار کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے۔ اس کے علاوہ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147 روپے 51 پیسے اور مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر ہے۔

مزیدخبریں