اسلام آباد:مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔نیو نیوز کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا ۔ ان کو اسلام آبادپولیس نےگزشتہ روزگرفتارکیاتھا۔ عدالت نے مطیع اللہ جان کو فیملی سے ملاقات کی اجازت دےدی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صحافی ثاقب بشیر روسٹرم پر آگئے۔
صحافی ثاقب بشیر نے کہاکہ حیرت کی بات ہے مطیع اللہ جان آئیس لیتےہیں اور چرسی بھی ہیں۔ جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیے کہ مطیع اللہ جان کو چرسی تو نہیں کہا۔ان کامزید کہنا تھا کہ قلم کے ساتھ سکرین آگئی ہیں تو معاملہ خراب ہوگیاہے۔
صحافی ثاقب بشیر نے کہاکہ رات گئے پوچھا گیا سگریٹ کون پیتاہے، میں اور مطیع اللہ جان نے کہا سگریٹ نہیں پیتے اور کیس آئیس کا بنا دیا۔انسداددِہشتگردی عدالت دہشتگردوں کے لیے ہے، صحافیوں کے لیے نہیں۔